جانتے ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں مگر فی الحال انہیں مارنا نہیں چاہتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دے دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں قتل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اپنے ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دینے چاہییں۔ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان بڑی تعداد میں موجود تھا۔ ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے کئی شہروں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں مبینہ طور پر موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اسرائیل نے بھی ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں ایرانی ایٹمی سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر بھرپور جنگ کے خدشات عالمی سطح پر بڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل۔ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے کیا امکانات ہیں؟

امریکہ جو اسرائیل کا قریبی اتحادی ہے، ایران کو بارہا خبردار کر چکا ہے کہ وہ اسرائیل یا امریکی مفادات کو نشانہ نہ بنائے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کی کسی سابق اعلیٰ ترین شخصیت نے براہِ راست ایران کی قیادت کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان