وندر ڈیم کا تعمیراتی کام سرد خانے کی نذر ہونے کے بعد دوبارہ شروع

پیر 23 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وندر ڈیم کا تعمیراتی کام سرد خانے کی نذر ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا، ڈیم مکمل ہونے کے بعد ضلع حب کی 10 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔

جہاں حالیہ بارشوں سے 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹا، اگر وندر ڈیم تعمیر ہوا ہوتا تو سیلاب کی شکل میں کئی ملین گیلن پانی ذخیرہ ہو چکا ہوتا، 12 ارب روپے کی لاگت سے وندر ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور 2024 کے آخر میں وندر ڈیم کا کام مکمل ہو جائے گا، ڈیڑھ لاکھ گیلن یومیہ پانی سے وندر کی زرعی اراضی اور صنعتیں استعفادہ حاصل کرسکیں گی۔

رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ وندر پروجیکٹ سے مقامی لوگ بہت خوش ہوں گے، ان کی زمینیں آباد ہوں گی، ہزاروں ایکڑ زمین ہو گی اور اس سے زرعی انقلاب آئے گا۔

ایریگیشن عہدیدار عبدالجبار زہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2024 میں ڈیم کی تکمیل ہو گی اور اس کی لاگت 12 ارب روپے ہے، وندر ڈیم 10 ہزار ایکڑ کو سیراب کرلے گا جو کینال کی کیپسٹی ہے وہ 50 کیوسک کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن