فیض حمید کے خلاف کیس کی سماعت میں تاخیر، وکیل کا مؤقف سامنے آ گیا

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا فوجی عدالت کے تحت ہونے والا مقدمہ پچھلے 3 ہفتوں سے مؤخر ہے۔ ان کے وکیل، بیرسٹر میاں علی اشفاق کے مطابق اس وقت تقریبا 65 سے 70 فیصد سماعت مکمل ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ مقدمے کی کارروائی قریبی دنوں میں دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کا ٹرائل مکمل، عمران خان اور بیرسٹر گوہر آمنے سامنے، نصرت جاوید کے اہم انکشافات

انگریزی روزنامے میں شائع روپورٹ کے مطابق سابق جنرل فیض حمید کے وکیل نے بتایا کہ ان کی فلائٹ کی وجہ سے اور دیگر وجوہات کی بنا پر انہوں نے درخواست کی ہے کہ سماعت جلد ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق سفر کر سکیں۔


یہ مقدمہ ’آفیشل سیکرٹس ایکٹ‘ کے تحت شروع ہوا ہے، اور اس کی ساری کارروائی خفیہ طور پر جاری ہے، اس لیے معاملے کی تفصیلات عام میڈیا میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باجوہ کے کورٹ مارشل کا امکان؟، فیض حمید کیس میں پیش رفت؟

یاد رہے کہ گزشتہ سال، آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فیض حمید پر مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں، بشمول سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، خفیہ دستاویزات کے استعمال میں غلطی، اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری وسائل سے فائدہ اٹھانے کے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ممکنہ طور پر وہ 9 مئی 2023 کے دوران ہونے والی ہنگاموں کے پیچھے ایک منصوبہ بندی کے تحت کارفرما تھے۔
فیض حمید کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد کے سیاسی رابطے عام تعارفی نوعیت کے تھے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ وہ مکمل حقائق عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟