مسجدِ نبویؐ کے منقش دروازے، مہارت اور محبت کا شاہکار

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجدِ نبویؐ کے 100 دروازے اس عظیم مسجد کی صدیوں پر محیط دیکھ بھال، محبت اور فنی محنت کی روشن علامت ہیں۔ یہ دروازے اپنے دلکش ڈیزائن، باریک نقش و نگار، اور اعلیٰ کاریگری کے باعث منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ان کا جاہ و جلال اور آسان استعمال ایک ساتھ نظر آتا ہے۔ یہ دروازے ہر آنے والے کو خوش آمدید کہتے ہیں، چاہے اس کا لباس کچھ ہو یا زبان، یہ اسلامی اقدار جیسے وسعت قلبی اور امن کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

یہ دروازے اسلامی فنِ تعمیر کی اعلیٰ مثال ہیں، جن پر نفیس نقش و نگار اور خاص طرز کے کندہ کاری نظر آتی ہے، جو مسجدِ نبویؐ کی مخصوص معماری کی شناخت بن چکے ہیں۔

سب سے نمایاں وہ دروازے ہیں جو سابق خادمِ حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں مسجد کی توسیع کے دوران بنائے گئے تھے۔ ان دروازوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا۔ توسیع میں 7 مرکزی داخلی راستے شامل کیے گئے، 3 شمالی جانب، اور مشرقی و مغربی جانب 2-2۔

ہر مرکزی داخلی راستے سے 7 بڑے دروازے کھلتے ہیں، 2 علیحدہ فاصلے پر، اور 5 درمیانی حصے میں ایک ساتھ نصب کیے گئے ہیں۔

ہر دروازہ 3 میٹر چوڑا، 6 میٹر اونچا اور 13 سینٹی میٹر سے زیادہ موٹا ہے، جبکہ وزن تقریباً 1.25 ٹن ہے۔ اس کے باوجود، خاص میکینزم کی بدولت یہ دروازے ایک ہاتھ سے بھی آسانی سے کھولے اور بند کیے جا سکتے ہیں۔

یہ دروازے اعلیٰ معیار کی ٹیک لکڑی سے تیار کیے گئے، جن کی مقدار 1,600 مکعب میٹر سے زائد تھی۔ ہر دروازے میں 1,500 سے زیادہ سونے کی ملمع کاری والی تانبے کی پلیٹیں استعمال کی گئیں، جن پر دائرہ طرز میں ’محمد، رسول اللہ ﷺ‘ کندہ ہے۔

ان دروازوں کی تیاری کئی ملکوں میں ہوئی۔ تانبے کی چمک فرانس میں دی گئی، لکڑی امریکا سے منگوائی اور وہیں تیار کی گئی، 5 ماہ تک بارسلونا (اسپین) میں خاص اوونز میں خشک کی گئی، بعد ازاں اسے لیزر سے تراشا گیا، چمکایا گیا، سونے سے ملمع کیا گیا، اور روایتی طریقوں سے بغیر کیل کے جوڑا گیا۔

یہ دروازے نہ صرف فنِ اسلامی کا ایک شاندار نمونہ ہیں بلکہ ماضی کی خوشبو اور حال کی شان کو ایک ساتھ جوڑتے ہوئے اسلامی تہذیب اور شناخت کی مضبوط علامت بھی ہیں۔

بشکریہ: سعودی پریس ایجنسی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟