بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ، کتنے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا؟

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ، بِگ بیش لیگ (BBL) 2025-26 کے ڈرافٹ کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں پہلے راؤنڈ میں 3 پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیا گیا۔

برسبین ہیٹ نے سب سے پہلے انتخاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو بی بی ایل میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔

میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کو ریٹینشن پک کے ذریعے دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا، حالانکہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے منتخب کیا تھا۔ حارث پہلے ہی بی بی ایل کا ایک معروف اور کامیاب چہرہ بن چکے ہیں۔

پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کو میلبورن رینیگیڈز نے منتخب کیا، جو بی بی ایل میں اُن کی پہلی شمولیت ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ‘میچ ونر’ بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کے خواہاں

دیگر نمایاں انتخاب

پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے سیم کرن کو سڈنی سکسرز نے منتخب کیا، اگرچہ وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (ILT20)کے بعد دستیاب ہوں گے۔ سڈنی تھنڈر نے لاکئی فرگوسن کو برقرار رکھا، جبکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے حیران کن طور پر انگلینڈ کے لوک وُڈ کو منتخب کیا۔ پرتھ اسکارچرز اور ہوبارٹ ہریکینز نے فن ایلن اور کرس جارڈن کو پری سائننگ کے تحت اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

پہلے راؤنڈ کے تمام پلاٹینم انتخاب:

برسبین ہیٹ – شاہین شاہ آفریدی
میلبورن اسٹارز – حارث رؤف (ریٹینشن پک)
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز – لوک وُڈ
میلبورن رینیگیڈز – محمد رضوان
پرتھ اسکارچرز – فن ایلن (پری سائننگ)
ہوبارٹ ہریکینز – کرس جارڈن (پری سائننگ)
سڈنی سکسرز – سیم کرن
سڈنی تھنڈر – لاکئی فرگوسن (ریٹینشن پک)

بی بی ایل ڈرافٹ کے مزید راؤنڈز آئندہ دنوں میں مکمل ہوں گے، جس کے بعد تمام ٹیمیں اپنے مکمل اسکواڈز کے ساتھ 2025-26 سیزن میں میدان میں اتریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی