زمان پارک تشدد: جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پولیس تشدد کے واقعات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ محفوط کرلیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بننے کی وجوہات عدالت کےسامنے رکھی جائیں اور کیا یہ ٹیم بنانا پولیس کا استحقاق ہے۔ اس پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ جےآئی ٹی کی منظوری کابینہ نے دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ابتدائی تفتیش کےبغیر جے آئی ٹی کیسے بنادی گئی اور کابینہ کو بھی پولیس نے ہی سفارشات بھیجیں وہ کس بنیاد پر تھیں۔ عدالت نے یہ بھی دریافت کیا کہ اس جے آئی ٹی کی تشکیل کا جوجواز ہے وہ بتایا جائے۔

اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 400 سے زائد کارکنان کےمسلح ہونے کی اطلاعات تھیں جنہوں نے پولیس پرحملے کیے اور افسران کو زخمی کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ان کیسز میں تو آئی جی پنجاب اور صوبائی حکومت پارٹی ہیں تو پھر وفاق کی بجائے وہ خود ہی جے آئی ٹی کیسے بناسکتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے تو تفتیش میں شمولیت اختیار نہیں کی تو پھر وہ کیسے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

پیشی کے دوران فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ زمان پارک کے واقعات پر دہشت گردی کےمقدمے کیسے بنادیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کےاقدام سے لوگ گھروں سے نکلنا بند ہوگئے اور ان میں  بیحد خوف پھیل گیا۔

فواد چوہدری کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے جو کچھ کیا وہ سارے ملک اور پوری دنیا نے دیکھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بڑے دعوے سے کہا تھا کہ ڈی ایس پی زخمی ہو لیکن اگر ایسا تھا تو رپٹ میں اس بات کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ