پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں، اور کسی بھی مشکل کی صورت میں آگاہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp