محسن نقوی کی فیفا صدر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ اور دورہ پاکستان پر گفتگو

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے دورے پر گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات میں انہیں نہ صرف پاکستان مین فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے آگاہ کیا بلکہ انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے نہایت خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں کھیلوں کے وسیع امکانات، خصوصاً کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو، محسن نقوی کے مطابق، انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ فیفا نے رواں برس فروری میں پاکستان فٹبال فیڈریشن اور کانگو ریپبلک کی فٹبال فیڈریشن کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کردیا تھا، جس کے بعد  دونوں ادارے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے اہل نہیں رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ضروری ترامیم کرنے پر فیفا نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھالی

فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اس بنا پر معطل کیا گیا کہ وہ اپنی آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکام رہی، جو کہ واقعی منصفانہ اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھیں۔

اس وقت فیفا نے یاد دہانی کرائی تھی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اس سے قبل بھی 2017 اور 2021 میں تیسری قوت کی مداخلت کے باعث معطل کیا جا چکا ہے، اور جون 2022 میں اس وقت پابندی ہٹائی گئی تھی جب پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نگراں کمیٹی نے فیڈریشن کے دفاتر اور مالیات پر مکمل کنٹرول بحال کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد سے پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟ سعودی سفیر نے خوشخبری سنادی

گزشتہ مارچ میں لاہور میں منعقدہ ایک غیرمعمولی کانگریس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد عالمی فٹبال تنظیم نے مذکورہ معطلی ختم کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ