چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم، پاکستان اور چین کا ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کے چھٹے اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسیفک ایمبیسیڈر عمران احمد صدیقی نے چینی نائب وزیرِ خارجہ سن وے ڈونگ سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک نے پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا، فریقین نے تعاون، نئے چیلنجز اور مشترکہ مواقع کے تناظر میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے تذویراتی ابلاغ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک کے تحت زراعت، کان کنی، انڈسٹریل پارکس، آف شور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، ماحولیاتی تحفظ اور باہمی منسلکی کے منصوبوں میں اعلی معیارِ تکمیل برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ منصوبے دونوں ممالک کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے نمائندوں نے سماجی و معاشی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا، جن میں تھرڈ پارٹی سی پیک منصوبے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رُکن شمولیت

دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لئے اعلٰی سطحی تبادلوں پر بھی اتفاق کیا جس میں جلد شروع ہونے والا پاک چین تذویراتی مذاکرات کا چھٹا دور بھی شامل ہے، جس میں تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے کے لیے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

پاکستان اور چین نے کثیرالقومیتی بات چیت سے متعلق اپنے مشترکہ عزم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی فورمز خاص طور پر اقوام متحدہ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا جس کا مقصد اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں پر عمل درآمد ہے تاکہ بین الاقوامی طور پر ایک ایسا نظام وضع ہو جس میں سب کی شمولیت ہو اور جس کی بنیاد اصولوں پر ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟