ایران اسرائیل تنازع عالمی تباہی کے دہانے پر ہے، سیکریٹری اقوام متحدہ

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، یورپی ممالک اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے جاری

سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بحران کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ تنازع مزید پھیلتا ہے تو اس کے اثرات پر کسی کا قابو نہیں رہے گا۔ گوتریس نے یاد دلایا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنا رہا، اس لیے سفارت کاری کے دروازے کھلے رکھنے چاہییں۔

’اسرائیل ایران سیز فائر کے لیے سفارت کاری کو موقع دیا جائے‘، پاکستان

علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے لیے سلامتی کونسل کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ سفارتی راستہ اختیار کیا جائے اور دونوں فریق فوری مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ صورت حال مکمل قابو سے باہر نہ ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ