سورج کی روشنی کا طویل ترین دن اور نیویارک ٹائمز اسکوائر میں یوگا فیسٹیول

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی نصف کرے میں جمعہ کے روز موسمِ گرما کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جب سال کا طویل ترین دن منایا گیا۔ اس موقع پر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں ہزاروں افراد نے کھلے آسمان تلے یوگا سیشنز میں شرکت کی اور اضافی دھوپ سے خوب لطف اٹھایا۔

گرمیوں کا آغاز رات 10 بج کر 42 منٹ پر ہوا، جب زمین کا شمالی نصف کرہ سورج کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے۔ نیویارک میں اس دن سورج 5:24 صبح طلوع اور 8:30 شام غروب ہوا، یوں دن کا دورانیہ 15 گھنٹے اور 6 منٹ رہا۔

ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ 23ویں سالانہ ’مائنڈ اوور میڈنیس یوگا‘ تقریب صبح 7:30 بجے سے رات 8:30 تک جاری رہی، جس میں تجربہ کار یوگیز اور پہلی بار آنے والوں نے یکساں طور پر شرکت کی۔ درجہ حرارت 85 ڈگری فارن ہائیٹ رہا، نمی کا تناسب 38 فیصد جبکہ موسم خشک اور خوشگوار رہا۔

یہ تقریب ٹائمز اسکوائر الائنس کی جانب سے منعقد کی گئی، جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور گزشتہ 100 سال سے اس علاقے کی تخلیقی توانائی اور عالمی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ تقریب میں سروس ڈاگز کے علاوہ کسی بھی جانور کی اجازت نہیں تھی جبکہ آن لائن لائیو اسٹریم کے ذریعے بھی شرکت ممکن تھی۔

مزید پڑھیں: یوگا نے میری زندگی کیسے بدل ڈالی؟ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے راز بتادیا

دنیا بھر میں قدیم روایات کے ساتھ جشن

گرمیوں کے آغاز پر جشن منانا کوئی نئی روایت نہیں۔ دنیا کی مختلف ثقافتیں صدیوں سے اس دن کو اہمیت دیتی آئی ہیں۔ برطانیہ میں اسٹون ہینج اور میکسیکو میں مایا تہذیب کی ’چچن اِتزا اہرام‘ ایسی ہی موسمی علامات کے ساتھ ہم آہنگ بنا دی گئی تھیں۔ شمالی امریکا میں مقیم کچھ مقامی قبائل ’سن ڈانس‘ کے ذریعے سورج کے اس مقام کو مناتے ہیں۔

الاسکا کے شہر فیئربینکس میں ’مڈ نائٹ سن گیم‘ کے نام سے بیس بال میچ ہر سال اس دن رات 10:30 پر شروع کیا جاتا ہے، جب سورج ابھی بھی آسمان پر ہوتا ہے۔

سائنس کیا کہتی ہے؟

زمین کا 23.5 ڈگری جھکاؤ ہی اس موسمیاتی ترتیب کی بنیاد ہے، جو سال کے 6 مہینے سورج کی طرف جھکی ہوتی ہے اور باقی 6 مہینے اس سے دور۔ جون میں جب سورج مدار السرطان پر عمودی پڑتا ہے، تو شمالی نصف کرے میں دن کا دورانیہ سب سے زیادہ ہو جاتا ہے۔

اسی لیے اگر آپ اُس مقام پر کھڑے ہوں تو دوپہر کے وقت آپ کا سایہ بالکل نہیں پڑے گا۔ اسی دوران، جنوبی نصف کرے میں سردیوں کا آغاز اور سب سے مختصر دن ہوتا ہے، جہاں دن کا دورانیہ صرف 7 گھنٹے 40 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان