ٹیلی گرام کے بانی کا دولت اپنے ’سرکاری اور غیرسرکاری‘ بچوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیلی گرام کے روسی بانی پاول ڈوروف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا کروڑوں ڈالر پر مشتمل مالیاتی اثاثہ اپنے 100 سے زائد بچوں میں برابر تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے ہی بچے کی پرورش کے لیے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم لینے والی خاتون کون ہیں؟

40 سالہ ڈوروف کے مطابق، ان کے چھ سرکاری بچے اور اسپرم ڈونیشن سے پیدا ہونے والے دیگر بچوں کے درمیان ان کی موت کے بعد جھگڑے نہیں چاہتے۔

فرانسیسی میگزین ’لی پوئنٹ‘ کو انٹرویو میں ڈوروف نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام بچوں کے حقوق برابر ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ میری موت کے بعد وہ ایک دوسرے سے لڑیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے سپرم ڈونیشنز سے 12 ممالک میں 100 سے زائد بچے پیدا ہوئے ہیں، جبکہ وہ 3 مختلف خواتین سے پیدا ہونے والے 6 بچوں کے سرکاری والد بھی ہیں۔

ڈوروف نے واضح کیا کہ ان کے کسی بھی بچے کو اگلے 30 سال تک وراثت میں ملنے والی رقم تک رسائی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ننھے بچے کی خواہش پر استنبول کا آسمان رنگین غباروں سے بھر گیا

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزاریں، خود کو سنواریں، اپنے آپ پر بھروسہ کریں، تخلیقی کام کریں، نہ کہ بینک اکاؤنٹ پر انحصار کریں۔

ڈوروف، جو فی الحال دبئی میں مقیم ہیں، نے حال ہی میں اپنی وصیت بنائی ہے۔ وجہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، آزادیوں کی حفاظت کرنے سے طاقتور ریاستوں سمیت بہت سے دشمن بن جاتے ہیں۔

گزشتہ سال فرانسیسی حکام نے انہیں پلیٹ فارم پر جرائم روکنے میں ناکامی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جسے ڈوروف نے ’سراسر مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔

ٹیلی گرام، جسے ڈوروف نے 2013 میں لانچ کیا تھا، کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہے۔ ڈوروف اس میسجنگ سروس کے واحد شیئر ہولڈر ہیں اور دنیا بھر میں اپنے انوکھے خیالات اور متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟