قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور بلے باز حسن نواز ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

حسن نواز کی شادی کی تقریب ان کے آبائی علاقے لیہ میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ حسن نواز نے سوشل میڈیا پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘الحمدللہ، ایک نئے سفر کا آغاز’

یہ بھی پڑھیے: حسن نواز کی کارکردگی پر والدین آبدیدہ، اہل محلہ خوشی سے نہال

حسن نواز کی شادی پر ان کے مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے سب سے تیز ٹی 20 سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں بھی حسن نواز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟