ٹرمپ آرگنائزیشن ٹیکس فراڈ اسکیم میں مجرم قرار

جمعہ 2 دسمبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ٹرمپ آرگنائزیشن پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد فیصلہ سنادیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جیوری کی سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، کمپنی کے ایگزیکٹیوز کو کم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکارڈ سے باہر مراعات دی گئیں۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ پہلے ہی ڈیل کرچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کی کمپنی کے اعلیٰ ملازمین نے مین ہٹن اپارٹنمنٹ اور لگژری گاڑیوں پر ٹیکس نہیں دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے 2 کارپوریٹ ادارے دھوکا دہی کے 17 الزامات میں مجرم قرار دیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ مقدمے کا حصہ نہیں تھے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوین براگ کا کہنا ہے کہ مین ہٹن میں انصاف سب کے لیے یکساں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھوکا دہی پر ٹرمپ آرگنائزیشن کو 16لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ٹرمپ آرگنائزیشن کے وکیل نے جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے آرگنائزیشن کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان