امریکی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا نے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور این پی ٹی (ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے ہمیشہ رہنے والے نتائج ہوں گے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے عالمی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

The United States, a permanent member of the United Nations Security Council, has committed a grave violation of the UN Charter, international law and the NPT by attacking Iran’s peaceful nuclear installations.

The events this morning are outrageous and will have everlasting consequences. Each and every member of the UN must be alarmed over this extremely dangerous, lawless and criminal behavior.

In accordance with the UN Charter and its provisions allowing a legitimate response in self-defense, Iran reserves all options to defend its sovereignty, interest, and people.

مزید پڑھیں: ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح پیش آنے والے واقعات نہایت اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہیں، اور ان کے نتائج دائمی ہوں گے۔ اقوام متحدہ کا ہر رکن ملک اس خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرز عمل پر سنجیدگی سے تشویش ظاہر کرے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟