حکومت کا بجلی صارفین کے لیے میٹر ریڈنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، میٹر ریڈرز کا کردار ختم؟

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کراچی الیکٹرک کے سروس ایریا کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میٹر ریڈرز کا کردار بتدریج ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ نامی ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ میٹر ریڈنگ ایپ جلد لانچ کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد میٹر ریڈنگ کے موجودہ نظام کی جگہ ایک شفاف اور خودکار نظام متعارف کرانا ہے۔

فی الوقت میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی کے میٹرز کی تصویر لے کر متعلقہ ڈسکوز کے ذریعے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی یعنی پی آئی ٹی سی کو بھجواتے ہیں، جس کی بنیاد پر بجلی کے بل تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اس نظام میں متعدد شکایات سامنے آئی ہیں، جن میں سب سے بڑی شکایت اضافی بلنگ  کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اپنے بجلی کے بل سے ٹیکس کا بوجھ کیسے کم کر سکتے ہیں؟

اس ضمن میں 17 جون 2025 کو وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں نئی اسکیم کے آغاز، اوور بلنگ کے خاتمے اور شکایات کے ازالے کے لیے خودکار نظام کے نفاذ پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ پاور اسمارٹ موبائل ایپ تیار کریں، جس کے استعمال کی ہدایات قومی زبان اور چار علاقائی یعنی پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی زبانوں میں دستیاب ہوں تاکہ عام صارفین بھی اسے با آسانی سمجھ اور استعمال کر سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کو فوری طور پر پاور اسمارٹ ایپ کا سافٹ لانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ قومی سطح پر باضابطہ آغاز سے قبل ممکنہ مسائل کی نشاندہی اور حل کیا جا سکے، وزیرِاعظم نے پاور ڈویژن کو ایک ماہ کے اندر میٹر ریڈرز کے کردار کو ختم کرنے کا واضح منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کے ساتھ دانستہ زیادتی کر رہی ہیں، مفتاح اسماعیل

مزید برآں، پاور ڈویژن اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک جامع اور مؤثر میڈیا مہم تیار کریں، جو اس اقدام کے اغراض و مقاصد کو عوام تک واضح انداز میں پہنچائے۔ یہ مہم وزیرِاعظم کی منظوری کے لیے اسی ہفتے پیش کی جائے گی۔

وزیرِاعظم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ میٹر ریڈنگ کے عمل سے وابستہ انتظامی اخراجات میں کمی کی صورت میں ہونے والی بچت براہِ راست صارفین کو منتقل کی جائے۔ اس اقدام کی حمایت میں پی آئی ٹی سی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو خود ریڈنگ کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور میڈیا مہم تیار کریں

اس مقصد کے لیے حکومت نے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے، ایک تفصیلی ٹرمز آف ریفرنس بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں مہم کے دائرہ کار، مقاصد اور طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پی آئی ٹی سی کے سربراہ سے میڈیا مہم میں اپنے کردار کے ضمن میں رہنمائی طلب کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی