ایران اسرائیل جنگ کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ گرگئی

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔

 ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ  20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘

اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ہل چل اسٹاک مارکیٹ کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے سرمایہ کار سخت پریشان ہیں،آبنائے ہرمز بند ہونے اور تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ایران پر لگی ہیں اور اس جنگی کیفیت میں مقامی کیا بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور پہنچتا رہے گا کیوں کہ یہ ماحول کاروبار کے لیے کبھی بھی سازگار نہیں ہوسکتا۔

سرمایہ کار کے لیے جنگی ماحول کبھی بھی بہتر نہیں ہوتا

اسٹاک مارکیٹ اکسپرٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت مقامی سطح پر اگر دیکھا جائے تو ماحول کاروبار کے لیے اچھا ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر پہلا دھچکا تیل کی قیمتوں کی صورت میں لگا اور آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے اپنی 4 حدیں گنوا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیاں عالمی معیشت کے لیے تباہ کُن کیوں؟

محسن مسیڈیا کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کار کے لیے جنگی ماحول کبھی بھی بہتر نہیں ہوتا، وہ اپنا سرمایہ سوچ سمجھ کر لگاتا ہے، جتنی زیادہ جنگی صورتحال میں سنگینی ہوگی اتنا ہی کاروبار کو نقصان ہوگا کیوں کہ یا تو جنگ ہوتی ہے یا کاروبار، یہ دونوں ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا