مستونگ: تحصیل کردگاپ حملے میں غفلت، 18 لیویز اہلکار برطرف

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کردگاپ میں لیویز اسٹیشن اور نادرا آفس پر ہونے والے حملے کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق برطرفی کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی جانب سے پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ حملے کے وقت اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غافل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے کے دوران لیویز اسٹیشن، املاک اور مواصلاتی آلات کو شدید نقصان پہنچا، جس سے سیکیورٹی معاملات متاثر ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں دفعدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں، اور ان کی برطرفی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

مزید کہا گیا کہ متعلقہ حکم بلوچستان حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہدایت پر جاری کیا گیا، کیونکہ برطرف اہلکاروں پر دورانِ ڈیوٹی غفلت اور نااہلی کے الزامات ثابت ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں غفلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف

یہ اقدام سیکیورٹی فورسز کی صفوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

40 ارب کی قیمتی زمین پر پنجاب حکومت کا حق تسلیم، اپیلیں مسترد

چین نے امریکی فوجی اقدام کی حمایت سے گریز کا عندیہ دیدیا

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار نمایاں، سعودی ولی عہد کوششیں قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم کا پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی