یو اے ای نے فضائی حدود بند کردی، میزبان فخر عالم نے جہاز میں بیٹھے کیا صورتحال دیکھی؟

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز کو اچانک سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

میزبان فخرعالم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز جو دبئی میں لینڈنگ سے محض 50 منٹ کے فاصلے پر تھی، اچانک سعودی عرب کے فضائی حدود کی جانب موڑ دی گئی۔ مسافروں کو جہاز میں ہی الرٹ جاری کیا گیا کہ وہ جہاز میں ہی اگلی ہدایات تک انتظار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟

فخر عالم نے لکھا کہ ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز متحدہ عرب امارات کی جانے والی پرواز منزل سے محض 50 منٹ کی دوری پر تھی کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر میزائل داغے گئے، جن کے اثرات منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف خلیجی روٹس بلکہ عالمی ہوابازی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، اسرائیل امریکا جنگ کے دوران عالمی ائیرویز ایک دہائی کے دوران سب سے بڑے فضائی خطرے کی زد میں ہیں، جہاں خلیج اور ارد گرد کے مقامات میں ’میزائل اور ڈرون حملوں‘ کے بعد فضائی راستے مکمل طور پر تبدیل کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل

کئی ممالک جن میں قطر، عراق، ایران اور اردن شامل ہیں، نے اپنی فضائی حدود بند کررکھی ہیں، اور دبئی یا دوحہ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ