وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں پیٹرولیم سپلائی سے متعلق ہنگامی اجلاس آج ہوگا

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور سپلائی سے متعلق ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں تیل کی موجودہ صورتحال، خطے میں جاری کشیدگی کے ممکنہ اثرات اور متبادل اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، اوگرا حکام، پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل کے نظام، اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیل کی درآمد سے متعلق متبادل راستوں پر بھی غور شروع کر دیا ہے، تاکہ ہرمز کی آبی گزرگاہ میں ممکنہ رکاوٹ کی صورت میں سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا کی وضاحت

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کے خوف یا افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کم از کم 20 دن کے ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ سطح کمیٹی کی تشکیل پر بھی مشاورت کی جائے گی، جو روزانہ کی بنیاد پر ذخائر اور رسد سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

اجلاس کے دوران عالمی صورتحال، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ کے ممکنہ اثرات، اور اس کے پاکستان میں تیل کی دستیابی پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری