آج صبح پیش آئے حادثے میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ، تربیتی پرواز کے دوران جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا جو ہفتے کی صبح قریباً 10 بجے اوسان ائیر بیس کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلا کیا جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جنوبی کورین حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا۔
오전 9시 30분경 평택 팽성읍에서 미군의 전투기 추락 사고가 있었습니다.
경기도소방재난본부가 즉시 출동해 화재 진압 및 인명구조가 진행되었으며 2차 폭발 위험은 없습니다.
— 김동연 (@dy_future) May 6, 2023
امریکی حکام کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا جنوبی کوریا کا اتحادی ہے اور شمالی کوریا کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے امریکا کے 28500 فوجی اوسان ائیر بیس پر تعینات ہیں۔