مکہ مکرمہ میں معجزہ: دل 5 بار بند ہونے کے بعد پاکستانی حاجی کو نئی زندگی مل گئی

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے معروف طبی ادارے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ماہر ٹیم نے ایک پاکستانی حاجی کی جان بچا لی، جس کا دل حج کے دوران پانچ مرتبہ بند ہو گیا تھا۔ 42 سالہ حاجی کو انتہائی تشویشناک حالت میں عرفات کے مشرقی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران اس کا دل بار بار بند ہوا اور حالت نازک ترین ہوگئی۔

مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق حاجی کی حالت اس قدر بگڑ چکی تھی کہ فوری طور پر ای سی ایم او (ایکسٹرا کارپوریئل میمبرین آکسیجینیشن) مشین پر منتقل کیا گیا، جس کا مقصد جسم کے اہم اعضا خصوصاً دل اور پھیپھڑوں کو آکسیجن کی فراہمی جاری رکھنا تھا تاکہ وقتی طور پر ان کے افعال کو سہارا دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف

بعد ازاں ایئر ایمبولینس کے ذریعے مریض کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر تھا اور اس کی حالت غیر مستحکم تھی۔ اسپتال پہنچتے ہی ماہرینِ قلب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی انجیوپلاسٹی کی تاکہ بند شریانیں کھولی جا سکیں اور دل کو خون کی فراہمی بحال ہو۔

دل کے نظام کو سہارا دینے کے لیے ’امپیلا‘ نامی جدید ترین پمپنگ ڈیوائس نصب کی گئی، جو دل کو خون پمپ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس پر دباؤ کم کرتی ہے۔ مریض کے علاج کے دوران شدید دل کی ناکامی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن (نمونیا) جیسی خطرناک پیچیدگیوں کا بھی مقابلہ کیا گیا۔

ماہرین نے مسلسل طبی نگرانی اور نگہداشت جاری رکھی، اور وقت کے ساتھ مریض کی حالت بہتر ہونے لگی، حتیٰ کہ اسےای سی ایم او مشین اور وینٹی لیٹر سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا، اور اس نے ہوش میں آکر خود سے سانس لینا شروع کر دیا۔

17 جون کو معالجین کی ٹیم نے مریض کی مکمل طبی بحالی کی تصدیق کر دی، اور بتایا کہ اب وہ بحالی کے مرحلے میں ہے اور مکمل شعور کے ساتھ صحت یاب ہو رہا ہے۔ حاجی اب زندگی کی جانب لوٹ چکا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کا آئی ہیلتھ سینٹر پاکستانی حاجی کی بصارت بچانے میں کامیاب

یہ واقعہ نہ صرف سعودی عرب کے اعلیٰ طبی نظام کی کامیابی ہے بلکہ حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی عالمی معیار کی طبی سہولیات اور خلوص نیت سے دی جانے والی خدمتِ انسانیت کا ایک درخشاں ثبوت بھی ہے۔ جہاں موت کے دہانے پر کھڑے ایک انسان کو نہ صرف زندگی ملی بلکہ ایک نئی امید کے ساتھ دوبارہ سانس لینے کا موقع میسر آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ