ریچھوں کا کیلیفورنیا کے کیبن پر دھاوا، فریج لوٹ لیا

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ٹاہو کیز میں ایک خالی کیبن میں ماں ریچھ اور اس کا بچہ داخل ہو گئے اور ریفریجریٹر سے کھانے کی تلاش میں مصروف نظر آئے۔ یہ واقعہ سیکورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ریچھ سیدھے داخلی دروازے سے کیبن میں داخل ہوتے ہیں اور فوراً کچن کا رخ کرتے ہیں، وہاں پہنچ کر وہ ریفریجریٹر کھولتے ہیں اور اس میں موجود اشیا کو کھنگالنا شروع کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ بند ڈبوں کو بھی کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خوش قسمتی سے اس واقعے کے وقت کیبن میں کوئی موجود نہیں تھا، یہ پہلا موقع نہیں کہ علاقے میں ریچھوں نے ایسی ’چوری‘ کی ہو۔ گزشتہ برس بھی ایک شہری، اسکاٹ کلاؤٹیئر، نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک ریچھ ان کے ساؤتھ لیک ٹاہو کے کیبن میں گھس کر ریفریجریٹر سے جیلی کی بوتل نکال رہا تھا۔

پولیس حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور کیبنز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟