ایران کا اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 سے زائد گرفتاریاں

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے ملک بھر میں اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے، جس میں اب تک 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی

ایرانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک اور مبینہ موساد (اسرائیلی خفیہ ادارہ) کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا جاسوس ہے جسے ایران نے سزائے موت دی ہے۔

ان گرفتاریوں اور پھانسیوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، یہ حملے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملک کے جوہری پروگرام سے وابستگی کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی کو نہیں چھوڑے گا۔ ہم نے اس کامیابی کے لیے مسلسل محنت کی ہے۔

موساد کا ہیڈکوارٹر

انہوں نے کہا کلہ ہم پر جوہری ہتھیاروں کے نام پر جنگ مسلط کی گئی، اور ہمارے سائنسدانوں نے اس راہ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے گرفتاریاں اور پھانسیاں ایک واضح پیغام ہیں کہ وہ اپنے اندرونی سیکیورٹی اور جوہری خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی