اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ایران نے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 26 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق ایرانی فضائی حدود کھولنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا اور ایئراسپیس تاحکم ثانی ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل، کئی ممالک کی فضائی حدود بند
اس سے قبل اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں، جس کی وجہ فضائی حدود کی بندش اور سلامتی کے خدشات بتائے گئے تھے۔
امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد دبئی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ جیسے مراکز کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔