پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کا ابوظہبی میں انعقاد

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد 25 جون 2025 کو ابوظہبی میں ہوا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت اسسٹنٹ فارن سیکریٹری برائے مشرقی وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ڈپٹی اسسٹنٹ منسٹر برائے سیاسی امور ریم کیٹائٹ شامل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

مشاورت کے دوران دونوں فریقین نے اپنی تمام تر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مل کر بین الاقوامی فورمز پر ہم آہنگی اور بات چیت کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

اسسٹنٹ فارن سیکرٹری نے پاکستان اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مفادات پر مبنی ہیں۔ دونوں فریقین نے موجودہ ادارہ جاتی نظام، بشمول مشترکہ وزارتی کمیٹی اور قیادت کی سطح پر باقاعدہ تبادلہ خیال کے مثبت نتائج کو سراہا۔

مشاورت کے اختتام پر دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی روابط کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور اگلی نشست کے لیے اسلام آباد میں ملاقات کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘