اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں، 1043 ملزمان گرفتار

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔

اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام افیون، 50 گرام کوکین، 160 نشہ آور گولیاں اور 7246 بوتلیں شراب شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:20 ہزار روپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کراچی تک کیسے پہنچتی ہیں؟

انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی