وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے 29 نئی سڑکیں، تعمیرات کا نیا ماڈل متعارف

انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف قائم نکاسی آب کے نظام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ میں مکمل کیا گیا یہ سسٹم پائیدار اور قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بارش کے پانی کا نکاس بروقت ہو رہا ہے، جو متعلقہ اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مریم نواز نے گلبرگ کے مختلف بلاکس کا معائنہ بھی کیا، جہاں انہوں نے ایل ڈی اے کے تحت جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے سڑکوں پر نصب خوبصورت ٹف ٹائلز، پیور سسٹمز اور بیوٹیفیکیشن کے دیگر اقدامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں رہائشی و کمرشل علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے، گرین بیلٹس کی ترتیب نو اور یونیفارم ڈویلپمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے فیشن ایونیو، ظہور الٰہی روڈ، کالج روڈ، سرسید روڈ سمیت دیگر کمرشل کوریڈورز پر جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور حکام کو معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں