پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کے لیے 5300 ارب روپے کے تاریخی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس کے دوران فنانس بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ اسمبلی نے 4 ہزار 329 ارب روپے سے زائد کے مطالبات زر بھی منظور کیے۔

پولیس کے لیے 200 ارب روپے، تعلیم کے لیے 137 ارب روپے، صحت کے لیے 258 ارب روپے، پنشن کے لیے 462 ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 910 ارب روپے، سڑکوں اور پلوں کے لیے 120 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظور، اپوزیشن کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے 8 محکموں سے متعلق جمع کرائی گئی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردی گئیں۔ اسمبلی نے مختلف محکموں کی مد میں 41 مطالبات بھی منظور کیے۔

دیگر اہم شعبہ جات میں زراعت کے لیے 26.5 ارب، وٹرنری کے لیے 19 ارب جبکہ فشریز کے لیے 1.6 ارب روپے کی گرانٹس دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟