وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا جبکہ مارکو روبیو نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے اہم کردار پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔
دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔