’مال و عزت بچانی ہے تو موبائل کے فرنٹ کیمرے بند کرلیں ‘، اہم معلومات سامنے آ گئیں

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں جہاں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے وہیں پرائیویسی کا آپشن بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری بہت سی مشکلات کو آسان کردیا ہے وہیں اس کے بدلے ہماری ہر حرکت پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔

کیونکہ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر صارفین اپنی اہم معلومات بھی اسی میں محفوظ کرنے لگے ہیں۔ پھر چاہے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہوں یا بینک اکاؤنٹس تک رسائی۔

 سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ان کی سیکیورٹی کے بارے میں فکرمند بھی نظر آتی ہے کہ آخر یہ فون اور ان میں لگے کیمرے کتنے محفوظ ہیں کیونکہ اکثر صارفین موبائل فون اپنے ساتھ باتھ روم میں لے جانے کے بھی عادی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان

کئی صارفین کا خیال ہے کہ ہماری پرائیویسی اب پرائیویسی نہیں رہی۔ وہ فکر مند نظر آتے ہیں کہ موبائل فون اور خاص طور پر اس میں لگے ہوئے فرنٹ کیمروں سے کوئی بھی محفوظ نہیں یہ ایک مستقل دھمکی کے طور پر آپ کے ساتھ ہیں۔ اس کی مدد سے ذاتی معلومات اور تصاویر حاصل کر لی جاتی ہیں جو بعد ازاں صارفین کو دھمکانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جاتی ہیں۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موبائل کا کیمرہ ہر وقت آپ کی ریکارڈنگ کر رہا ہوتا ہے اور اس بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوتا کیونکہ آپ مختلف قسم کی ایپس موبائل میں انسٹال کرتے ہیں اور اس کو اپنی گیلری، فوٹو، مائکروفون اور ہر چیز کی رسائی دیتے ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ وہ اوریجنل ہے یا فیک۔

ویڈیو میں کہا گیا کہ اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کے فرنٹ کیمرے پر کالی ٹیپ لگا دیا کریں کیونکہ ہر وقت آُ کی ریکارڈنگ ہو رہی ہوتی ہے اور آپ کو دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔

ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ ان کے جاننے والی ایک خاتون کو ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ آپ کا موبائل ہیک ہو چکا ہے آپ ہمیں رقم دیں ورنہ آپ کی تمام تصویریں، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تمام پاسورڈ لیک کر دیں گے جس پر ہم نے اسے نظر انداز کر دیا لیکن ہمیں اگلے دن ایک اور ای میل بھیجی گئی جس میں بینک، فیس بک، انسٹاگرام اور موبائل فون کے پاسورڈ لکھے ہوئے تھے اس کے علاوہ  واٹس ایپ کی چیٹ کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے تھے۔

انہوں نے موبائل فون استعمال کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس کو مذاق نہ سمجھیں اور اپنے فون کے فرنٹ کیمرے کو چھپا کر رکھا کریں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کا موبائل فون کسی نے ہیک کر لیا ہوتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ موبائل کے فرنٹ کیمرے پر کالی ٹیپ لگا لیں۔ ایک صارف نے کہا کہ فرنٹ کیمرے پر کالی ٹیپ لگانے سے پاسورڈ چوری روکنے کا کوئی تعلق نہیں ہے ہاں کچھ سافٹ ویئر ایسے ہو سکتے ہیں جو آپ کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

چوہدری شاہد نے کہا کہ کالی ٹیپ لگانے کے بجائے موبائل میں ڈیولپر آپشن آن کر کے کیمرہ اور مائیکرو فون کو آف کر دیں۔ اور سیٹنگ میں گوگل میں جا کے اس کی بھی یہ دونوں سیٹنگ آف کر دیں تو بھی کام ہو جاتا ہے۔

سائبر سکیورٹی ایکسپورٹ اطہر اے جبار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کے حوالے سے وی نیوز کو بتایا کہ یہ بالکل درست ہے کہ آپ کے موبائل کا فرنٹ کیمرہ اگر استعمال نہ بھی ہو رہا ہو تو تمام ایکٹیویٹیز کو کیپچر کر رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف موبائل بلکہ لیپ ٹاپ کا بھی کیمرہ بھی ٹیپ لگا کر محفوظ کرنا چاہیئے۔ کیونکہ لیپ ٹاپ بھی بیشک استعمال نہ ہو رہا ہو پھر بھی وہ کیمرہ تمام چیزوں کو مانیٹر کر رہا ہوتا ہے۔ اور کوئی بھی آپ کے موبائل / لیپ ٹاپ کیمرہ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے پھر چاہے وہ آپ کو جانتا ہی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گاڑیوں اور موبائل فونز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ حبیب اللہ خان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ وائرل ہوتی ویڈیو میں جو معلومات بتائی جا رہی ہیں وہ درست ہیں۔ آپ کا موبائل فون کا فرنٹ کیمرہ کا آن ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ اگر کیمرہ زیر استعمال نہیں ہے تو بھی وہ ہر چیز کو کلک کر رہا ہوتا ہے اور ایسا خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی حملہ آور یا ہیکر آپ کے آپریٹنگ سسٹم پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روٹ کٹ یا حملے کی دوسری شکل استعمال کرتا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہوتی ہیں۔ جیسا کہ جب کیمرہ استعمال میں نہ ہو تو اسے ڈھانپ دیں یا ڈیوائس سے منقطع کر دیں۔ ایک سادہ سا شٹر یا ٹیپ بھی جدید مالویئر کو ناکام بنا سکتا ہے۔ حبیب اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اٹیک کرنے والا آپ کی لائیو ویڈیو، امیجز، روم آڈیو، اسکرین شاٹس وغیرہ حاصل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان