حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں پچھلے 5 برسوں کے بہترین پیسر

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ 5 سالوں سے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل پہلے نمبر پر ہیں۔

اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ حارث رؤف گزشتہ 5 برسوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں۔ پاکستان کے لیے اور دنیا بھر کی بڑی فرنچائزز کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے نہ صرف خود کو منوایا بلکہ کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف

حارث رؤف نے اپنے مختصر مگر شاندار کیریئر میں تیزی سے ترقی کی ہے اور آج وہ دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 31 سالہ حارث رؤف وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں، اور ہر پہلو میں اپنے ہم عصروں سے آگے نکل چکے ہیں، خواہ بات وکٹوں کی ہو، اوسط کی یا اکانومی ریٹ کی۔

حالیہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ کامیاب پیسر رہے ہیں۔ انہوں نے 206 میچوں میں 278 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کی اوسط 22.35 اور اکانومی ریٹ 8.49 ہے، جو کہ اس فارمیٹ میں ایک غیر معمولی کارکردگی تصور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی، نام بھی بتادیا

اگرچہ شاہین آفریدی، نوین الحق اور کرس جورڈن جیسے باؤلرز بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نمایاں رہے ہیں، لیکن حارث رؤف کی تسلسل کے ساتھ شاندار پرفارمنس انہیں سب سے آگے لے جاتی ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ مختلف لیگز میں فرنچائزز کے لیے بھی مرکزی فاسٹ باؤلر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ان کی موجودہ فارم اور تجربے کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آنے والے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ کی قیادت کریں گے۔ اگر وہ اسی رفتار سے کارکردگی جاری رکھتے ہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ حارث رؤف کرکٹ کی تاریخ کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک بننے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف

ٹی 20 کرکٹ میں ان کی مستقل مزاجی اور خطرناک باؤلنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حارث رؤف کا مستقبل روشن ہے، اور وہ آنے والے برسوں میں بھی دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا