سوات حادثہ: ریسکیو ٹیم کس وقت پہنچی؟ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تفصیل سامنے آگئی

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ریسکیو 1122 کی طرف سے مبینہ طور پر سست ردعمل پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایسے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز نے ریسکیو ٹیم کے جائے وقوعہ آمد کے وقت کے بارے میں شواہد فراہم کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کردیا، دریا کنارے تجارتی سرگرمیاں بند

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق سیاح دریائے سوات میں9 بج کر47 منٹ پر پھنسے جبکہ ریسکیو 1122 19 کی ایمبولینس 19 منٹ بعد 10 بج کر7 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔

تاہم اس ٹیم کے پاس کشتی یا پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے درکار سازوسامان نہیں تھے۔ مناسب سازوسامان نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکار دریا کے درمیان پھنسے خاندان کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp