ورلڈ کپ کا بائیکاٹ ممکن نہیں، پاکستان کو بھارت کھیلنےجانا چاہیے، شاہد آفریدی

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو ون ڈے کرکت مین نمبر ون ٹیم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سابق کپتان نے کہا ہے کہ بابراعظم اور ساری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہے انہیں پورے اعتماد کے ساتھ بھارت جانا چاہیے، مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کی سرزمین پر اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اس کا موازنہ ایشیا کپ سے نہیں بنتا اس لیے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ آپ خود کو اتنا مضبوط کرنا چاہیے کہ دوسروں کو آنکھیں دکھا سکیں۔

پاکستان کے نائب کپتان سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے خیال میں کسی کو نائب کپتان نہیں بنانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp