رہبر انقلاب ایران کے مشیر علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی حکومت کو صرف 6 دن میں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم 12 دن کی جنگ کے بعد انہیں ناکامی ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایران کے حق میں سرزمین عرب سے ایک توانا آواز
لاریجانی نے کہا کہ دشمن، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران انہیں 12 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور ایران کشیدگی میں روس کا حیران کن حد تک محتاط کردار کیوں؟
لاریجانی نے کہا کہ 21 جون کو ثالثی کا آغاز ہوا اور 23 جون کو اسرائیل جنگ بندی کی درخواست کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل طاقت نے دشمن کو اسٹریٹجک پسپائی پر مجبور کیا، اور نفسیاتی جنگ کے تمام حربے ناکام ہو گئے۔