بھارتی ریاست تلنگانہ میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے سنگاریڈی کے صنعتی علاقے پشاملارم میں واقع سگاجی کیمیکل انڈسٹری میں ایک ری ایکٹر کے پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور کم از کم 26 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ری ایکٹر میں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی ایک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مزید مزدور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں، فوری طور پر 11 فائر ٹینڈرز، فائر روبوٹس، ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں اور مقامی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا،امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

یہ علاقہ ماضی میں بھی ایسے سانحات کا شکار رہا ہے، سنگاریڈی کے ایک فارما پلانٹ میں پیش آنے والے پچھلے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں پشاملارم ہی میں کیمیکل ری ایکٹر کے دھماکے میں 3 کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کا راکٹ حملہ، اسکولز بند کردیے گئے

ریاستی وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایت دی ہے کہ جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی فوری تلاش اور امداد یقینی بنائی جائے، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر صحت دامودر راجا نرسمہا نے سنگاریڈی ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے مکمل طبی علاج اور دھماکے کی جگہ فوری ریلیف اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے بعد سگاجی انڈسٹریز کے شیئرز میں شدید گراوٹ دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے حصص 13 سے 15 فیصد تک نیچے آ گئے۔ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور متاثرہ خاندانوں کے لیے حکومتی امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟