اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کا فیصلہ، شہریوں کو کیا سہولیات میسر آئیں گی؟

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو ملک کا پہلا پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تمام پبلک اسکولز، بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور پولیس اسٹیشنز کو آئندہ 6 تا 8 ماہ میں فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں جاری آئی ٹی منصوبوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزارت نے تمام ضروری فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے شعبے اسمارٹ کنیکٹیویٹی سے جڑ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میٹرو بس اسٹیشنز، عوامی مقامات اور پارکس میں مفت وائی فائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’اسلام آباد کا بزرگ نمکو فروش جس کی پرندوں سے دوستی ہے‘

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم مکمل تعاون کر رہی ہے اور ایڈ ٹیک کے ذریعے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر نصاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ حکومت کا ہدف ہے کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز کی تربیت دی جائے۔

شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 2 لاکھ بچوں کو گوگل، 3 لاکھ کو ہواوے اور 2 لاکھ کو مائیکروسافٹ کے اشتراک سے تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ اسلام آباد کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، یہی ماڈل بعد ازاں گلگت بلتستان اور دیگر پسماندہ علاقوں تک وسعت دی جائے گا۔

ہیلتھ ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے اشتراک سے “ون پیشنٹ، ون آئی ڈی” منصوبے پر کام جاری ہے، جبکہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے تمام بی ایچ یوز کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی آن لائن ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت کی سہولت دستیاب ہو۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق اس پورے عمل کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے اور ملک بھر میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل