بائیو میٹرک تصدیق لازمی مگر! ایزی پیسا نے اکاؤنٹ بند ہونے کی افواہوں پر وضاحت کردی

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایزی پیسا نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے تحت یکم جولائی 2025 سے نقد ٹرانزیکشنز (کیش جمع کرانے یا نکلوانے) کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔

ایزی پیسا کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد صارفین کے مالیاتی ڈیٹا کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ بائیومیٹرک تصدیق کے عمل سے نہ تو کسی صارف کا اکاؤنٹ بلاک ہوگا اور نہ ہی آن لائن ٹرانزیکشنز میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔ صارفین بدستور اپنی تمام ڈیجیٹل اور آن لائن ٹرانزیکشنز حسب معمول جاری رکھ سکیں گے۔ صرف نقد رقم کے لین دین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط لاگو ہوگی۔

ایزی پیسا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے تمام ریٹیل ایجنٹس صارفین کی مکمل معاونت کریں گے تاکہ تصدیقی عمل آسان، تیز اور شفاف بنایا جا سکے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام مالی دھوکہ دہی، شناخت کی چوری جیسے جرائم کی روک تھام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ملک میں ڈیجیٹل بینکاری کے نظام میں صارفین کے اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں