لاس اینجلس کی ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2026 میں ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شخصیت بن جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کا پہلا پیار کون؟
یہ اعلان بدھ کے روز کیا گیا، جس کے بعد دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر مگر معنی خیز ردِعمل دیتے ہوئے صرف ایک ہی لفظ لکھا، جو تھا ’تشکر‘۔
#DeepikaPadukone becomes the first #Indian to be named for a star on the #Hollywood Walk of Fame, as part of the Class of 2026 ⭐
🎥: Getty Images pic.twitter.com/aW2HFbxsK9
— GQ India (@gqindia) July 3, 2025
ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس کے 15 بلاکس پر پھیلا ہوا ایک مشہور مقام ہے، جہاں 2,813 ستارے مختلف شعبہ جات کی ممتاز شخصیات کے نام سے سجے ہیں۔ ان میں فلم، ٹیلی وژن، براہِ راست پرفارمنس، موسیقی، اور کھیلوں کی تفریح کے شعبے شامل ہیں۔ ان ستاروں کا انتخاب ان افراد کے دیرپا اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’سادگی اور حسن کا راج‘ ماں بننے کے بعد دپیکا پہلی بار منظرِ عام پر
2026 کے لیے منتخب افراد کا اعلان ایک براہِ راست تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں دیپیکا کے ساتھ ساتھ ڈیمی مور، ایمیلی بلنٹ، سارہ مشیل گیلر، مولی رنگوالڈ اور نواح وائیلی کے نام بھی شامل تھے۔ کھیل اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں شکیل او نیل کو بھی اعزاز دیا جائے گا۔
اداکاری کے میدان سے آگے بڑھ کر دیپیکا پڈوکون فیشن اور پرتعیش برانڈز کی دنیا میں بھی ایک معتبر نام رکھتی ہیں، 2022 میں وہ فرانسیسی فیشن ہاؤس لُوئی ویٹوں کی پہلی بھارتی برانڈ ایمبیسیڈر بنیں۔ وہ کارتیئر جیسے مشہور زیورات کے برانڈ کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔ دیپیکا کو دو بار ٹائم میگزین کے سرورق پر جگہ ملی ہے اور وہ دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں بھی شامل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟
یاد رہے کہ دیپیکا نے 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی، جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، وہ اداکار رنویر سنگھ کی شریکِ حیات ہیں۔