جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں اور بے خوابی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

زمین مسلسل لرز رہی ہے

جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

دور دراز جزائر، محدود سہولیات

توکارا جزائر میں صرف 700 افراد آباد ہیں اور یہ لوگ 12 میں سے 7 جزائر پر رہائش پذیر ہیں۔ کئی جزائر پر اسپتال موجود نہیں۔ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیے کم از کم 6 گھنٹے کا فیری سفر درکار ہے۔

عوام کی حالت زار

اکوسیکیجیما جزیرے کی ایک مقامی خاتون، چیزوکو اریکاوا نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ زلزلے سے پہلے رات کو سمندر سے عجیب سی آواز آتی ہے، بہت خوف محسوس ہوتا ہے۔

اسی جزیرے کی مقامی رہائشی تنظیم کے سربراہ اسامو ساکاموتو نے کہا

’اب تو یوں لگتا ہے کہ زمین تب بھی ہل رہی ہے جب حقیقت میں نہیں ہل رہی۔ جھٹکا نیچے سے آتا ہے، پھر پورا گھر ڈولنے لگتا ہے۔ یہ متلی لانے والا احساس ہے۔‘

نیند اور سیاحت متاثر

حکام کے مطابق تو شیما گاؤں میں کئی لوگ نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ گاؤں کی ویب سائٹ پر میڈیا کو غیرضروری سوالات اور انٹرویوز سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو سکون میسر آ سکے۔

مزید برآں، کئی گیسٹ ہاؤسز نے سیاحوں کو بکنگ دینا بند کر دی ہے تاکہ انہیں مقامی پناہ گزینوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

افواہوں کا بازار گرم

حالیہ زلزلوں کے ساتھ ساتھ جاپان بھر میں ایک تباہ کن بڑے زلزلے کی افواہوں نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ اس خوف کی ایک وجہ وہ 1999 کا مشہور مانگا (کامک بک) ہے جس کی مصنفہ ریو تاتسوکی نے پیش گوئی کی تھی کہ 5 جولائی 2025 کو بڑا زلزلہ آئے گا۔

یہ پیش گوئی 2021 میں دوبارہ شائع ہوئی تھی اور اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے باعث سیاحوں میں خوف پھیل گیا ہے اور کئی نے اپنی جاپان کی ٹرپس منسوخ کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟