پاکستان سے بلاوجہ اور ناکام ٹکر لینے کے بعد سے خواہ بھارت کے جنگی جہاز ہوں یا مسافر طیارے سب ہی عجیب مشکل سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی فضائیہ الرٹ‘: لڑاکا طیارہ اپنی ہی آبادی پر بم گرابیٹھا
اس مرتبہ بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے کی کھڑکی کا فریم ہی دوران پرواز نکل گیا۔
گوا سے پُونے جانے والی پرواز کے دوران اسپائس جیٹ طیارے کی کھڑکی کا فریم نکل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیے: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی کھڑکی کا فریم نکلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
View this post on Instagram
ائیر لائن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ حصہ صرف ایک ’کاسمیٹک‘ یعنی اندرونی کھڑکی کا فریم تھا۔ کھڑکی کا اندرونی فریم نکلنا مسافروں کے لیے خطرے کا باعث نہیں بنا۔