گالیاں دینا جمہوریت نہیں جمہوریت دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے، ڈیڑھ سال سے برداشت کررہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گالیاں دینا جمہوریت نہیں ہے، یہ جمہوریت دشمنی ہے۔ کیا پچھلے 15 سال سے کسی وزیر خزانہ کو تقریر کرنے دیا جارہا ہے؟ کیا عوام کو حق حاصل نہیں کہ وزیر خزانہ کو سنیں؟

یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کی بات کیا ہوگی کہ تمہاری 37 پیٹنشز ہیں اور ان میں سے 12 تمہارے خلاف ہیں۔ کیا 25 پیٹشنز کی بنیاد پر پورے پاکستان کا نظام مفلوج کرنا چاہتے ہوں؟

انہوں نے اپوزیشن کا کہا کہ اگر آپ کو اعتراض ہے تو مت آئیں اور اسمبلی میں مت بیٹھیں۔ میں یہ سب کچھ اپنے ایوان میں ہونے نہیں دوں گا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے چند روز پہلے ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کے طور پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس آج کچھ دیر بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: نااہلی سے نہیں گھبراتے، مریم نواز کی ایوان میں آمد پر احتجاج کرتے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں وہ ریفرنس جمع کرانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ سینئر قانون دانوں سے مشاورت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp