کیا جاپانی خاتون کی 2015 میں کی گئی سونامی کی پیش گوئی درست ثابت ہورہی ہے؟

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں ریو ٹٹسوکی نامی ایک خاتون زلزلوں اور سونامی سے متعلق اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اپنی کتاب The Future as I Saw میں اس نے مستقبل مین آنے والی آفات سے متعلق پیش گوئیاں کی ہیں، یہ کتاب انہوں نے 1999 میں لکھی تھی اور 2011 میں میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے متعلق ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ اس کی انہوں نے اپنی کتاب میں پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی

ریو نے 2015 میں اس کتاب میں اضافے کیے اور 5 جولائی 2025 کو ایک اور تباہ کن زلزلہ آنے کی پیش گوئی کی۔ حالیہ دنوں جاپان کے جزائر میں آنے والے زلزلوں کے سینکڑوں جھٹکوں کے بعد ان کے ماننے والے افراد نے انہیں منگا کی پیش گوئی سے جوڑ دیا ہے۔

اپنی اپ ڈیٹ شدہ 2015 کی کتاب میں انہوں نے ایک تباہ کن سونامی کی پیش گوئی کرکے کہا ہے کہ جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر کی تہہ میں دراڑیں پڑیں گی جس سے 2011 کے زلزلے سے 3 گنا بڑی لہریں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سونامی سے آس پاس موجود تمام ممالک تباہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: زلزلہ کیوں آتاہے؟

واضح رہے کہ جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں۔

جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp