کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے آخری موقع ہو گا کہ بطور قوم ہم خود کو سنبھالیں، معیشت کو بہتر کریں۔ میری بات مان لیں کے آگے چلیں، پچھلےحساب کے خلاف نہیں ہوں۔

ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بہترین مقام پر ہے،  2013 سے 2018 تک ہم نے حکومت کی مگر کرنے نہیں دی گئی اس کے باوجود ہم ملک کو بہت حد تک درست کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں سرخرو ہوئے ہیں اور ہر کوئی پاکستان کی مدد کرنے اور تعاون کرنے کو تیار ہے، یہ موقع ہمارے لیے آخری ہو گا کہ بطور قوم ہم خود کو سنبھالیں، معیشت کو بہتر کریں۔ میری بات مان لیں کے آگے چلیں، پچھلےحساب کے خلاف نہیں ہوں، میرا اپنا پچھلا حساب باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اداروں کی ماں پارلیمنٹ ہے، سیاسی قوتوں میں وہ ہم آہنگی  جو پارلیمانی سسٹم میں ضروری ہے وہ نہیں ہے، وہ خرابی 2011 سے شروع ہوئی ہے، وزیراعظم اپوزیشن سیٹوں پر گئے ان کا شکریہ ادا کیا تھا، وزیراعظم نے کہا ملک کی بہتری کے لیے بیٹھنا چاہیے اور بات کرنی چاہیے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو 3 بار بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں بنانا کہ نوازشریف جیل جائیں گے، وہ وہاں پر لائن میں لگ کر ملاقات کریں گے یہ طریقہ نہیں، نوازشریف سینیئر سیاستدان ہیں، ان کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہ 9 سال سے نہیں بڑھائی گئی، اب اپ ڈیٹ کی گئی ہے، مختلف اداروں کے افسران کی تنخواہوں کو دیکھیں تو ابھی بھی فرق ہے، ساراملبہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ پر نہیں گرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی