صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی کہیں پر کوئی کوشش نہیں ہورہی۔ دور دور تک اس کا نام و نشان تک نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے تو آصف زرداری پر پورا اعتماد ہے، میں تو 100 فیصد آصف زرداری کے حق میں ہوں، ان کی شخصیت سیاست میں توازن پیداکرتی ہے۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی اعزاز سیّد نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری کو صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اعزاز سیّد کے اس انکشاف کے بعد مختلف حکومتی شخصیات نے اس خبر کی تردید بھی کی ہے، لیکن صحافی اعزاز سیّد اپنی خبر قائم ہیں۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ پہلی مرتبہ سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں اس لیے کچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے اور اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ