مقبوضہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے، کم از کم 5 ہلاک،14 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کے نتیجے میں 5 فوجیوں کی ہلاکت اور 14 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں 2  فوجیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ حملہ غزہ کی شمالی حدود کے قریب بیت حانون میں ہوا، جو اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوجی قبضے میں ہے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر پہلا حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی مدد کے لیے پہنچنے والی فوجی یونٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ مزید یہ کہ ایک تیسری فوجی یونٹ نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی، لیکن اس پر بھی حملہ کیا گیا، جس سے یہ حملہ ایک پیچیدہ نوعیت کا بن گیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے

اس حملے کے بعد اسرائیلی سیاستدانوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فوج اس وقت غزہ میں اس لیے نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کی حفاظت کرے، بلکہ وہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومت کی حفاظت کے لیے لڑ رہی ہے۔

حماس کا حملے کا خیرمقدم، فوج کے لیے مزید نقصان کا انتباہ

حماس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈز‘ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس حملے کو اسرائیلی فوج کے لیے ایک اور شدید ضرب قرار دیا۔

انہوں نے کہا ’یہ حملہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک اور دھچکا ہے، کیونکہ یہ حملے ایک ایسے علاقے میں ہوئے ہیں جنہیں وہ اپنے لیے محفوظ سمجھتے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیے غزہ، حماس کے حملوں میں 48 گھنٹوں میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

ابو عبیدہ نے مزید کہا ’ہماری مزاحمتی جنگ غزہ کے شمال سے جنوب تک جاری رہے گی، اور اسرائیل کو ہر روز مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم مزید اسرائیلی فوجیوں کو قید کر سکتے ہیں‘۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے مزاحمتی جنگجو اور فلسطینی عوام ہی اس خطے کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ سب سے احمقانہ فیصلہ ہوگا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں