ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جتنی قانونی جنگ ہے اتنی ہی سیاسی بھی ہے: قانونی ماہرین

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں ایک سیمینار کے موقع پر امریکا میں 20 سال سے زیادہ عرصے سے قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کی رہائی جتنی قانونی جنگ ہے اتنی ہی سیاسی بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکہ پر سیاسی دباؤ ڈال کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

آئی پی ایس میں منعقدہ سیمینار میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے برطانوی نژاد امریکی وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ، ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور پاکستان میں ان کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کی جانب سے اظہار خیال کیا گیا۔

امریکی وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پر قتل کی کوشش، حملوں کے الزامات اور اس کے انتہا پسند ہونے کے بارے میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق گوانتاناموبے کے 780 قیدیوں میں سے 98.5 فیصد غیر قانونی قید کا شکار ہیں جب کہ 780 قیدیوں میں سے 764  امریکا کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس موقع پر عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی بنیادی طور پر پاکستان کی ترجیح ہونی چاہی، لیکن انہیں پاکستان واپس لانے کے لیے کوئی قابل ذکر سرکاری کوششیں نہیں کی گئیں اور ان کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بغیر کسی وجہ کے زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان کے پاس کئی ایسے طریقے ہیں جن کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ