پشاور ہائیکورٹ: کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2024 میں جاری کردہ اعلامیے کو معطل کردیا ہے۔

یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر سنایا گیا، جو عدالت نے محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت بھی خطرے میں؟

عدالت کی جانب سے جاری 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیتوں سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے گئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی نئی ایلوکیشن کرے، اور اس عمل سے قبل تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنا جائے۔ اس عمل کے لیے الیکشن کمیشن کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

عدالت نے مزید ہدایت کی ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن نیا فیصلہ نہیں کرتا، مخصوص نشستوں پر کسی بھی رکن سے حلف نہ لیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے واضح کیاکہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو سن کر نشستوں کی ازسرنو تقسیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر تنقید، الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا