بھارت: اولمپک میڈلسٹ سمیت 2 روسی باشندے منشیات کیس میں گرفتار

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارت کی ساحلی ریاست گوا میں ایک منشیات فروشوں کے بین الاقوامی  گروہ میں شامل دو روسیوں (ایک اولمپک میڈلسٹ اور ایک سابق پولیس اہلکار) اور ان کے ہندوستانی ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔

روسی اولمپک میڈلسٹ سویتلانا ورگانووا، جس نے 1980 میں روس کی جانب سے تیراکی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور کنگ پن جو کہ روس کے ایک سابق پولیس اہلکار ہیں کو ہندوستانی ساتھی آکاش سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی گوا یونٹ اپریل کے وسط سے مشتبہ افراد کی تلاش میں تھی اور اس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شمالی گوا میں ماہی گیروں کے گاؤں ارمبول سے انہیں گرفتار کیا۔

این سی بی حکام نے تینوں ملزموں کو منشیات اور نقدی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق سویتلانا ورگانووا پچھلے کئی سالوں سے گوا میں رہائش پذیر تھے اور وہ مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کو منشیات سپلائی کر رہے تھے۔

حکام نے 88 ایل ایس ڈی بلاٹس، 8.8 گرام کوکین، 242.5 گرام چرس (بھنگ کی رال)، 1.440 کلو گرام (کلوگرام) ہائیڈروپونک کینابیس، 16.49 گرام ہیش آئل، 410 گرام کیمیٹ، 2 گرام ہیمیٹ اور کیمامین برآمد کیا ہے۔

انسداد منشیات آپریشن کے دوران جعلی شناختی دستاویزات کے ساتھ  488,000 ہندوستانی روپے، 1829 ڈالرز اور 1,720 تھائی بھات (تقریباً 7850 ڈالرز کے برابر) پر مشتمل غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔

بھارت میں منشیات کی بڑی مقدار رکھنے پر 1985 کے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 20 سال تک قید کی سزا ہے جب کہ بعض صورتوں میں موت بھی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم