لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری پر زور

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس شاہد کریم نے تحریر کیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، درختوں کے کٹاؤ اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم ہدایات شامل کی گئی ہیں۔

تحریری حکم کے مطابق، نیسپاک نے یلو لائن منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نہر کے کنارے موجود درختوں کی ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، نیسپاک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ نہر پر موجود درختوں کو نہیں کاٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: آلودگی میں کمی کے لیے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام، مطلوبہ نتائج نہ مل سکے

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ نیسپاک جلد از جلد اس منصوبے کی حتمی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرے، حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت پہلے ہی نہر پر درختوں کی کٹائی کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے اور سپریم کورٹ بھی اس بارے میں متعدد فیصلے دے چکی ہے۔

عدالت نے ماحولیاتی ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کے لیے عالمی معیار کے ماحولیاتی کنسلٹنٹ کی خدمات یقینی بنائی جائیں تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھا جا سکے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے گرین بلڈنگز پالیسی 2025 کا ابتدائی ڈرافٹ بھی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ عدالت نے اس پالیسی کو بلڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین قدم قرار دیتے ہوئے ایل ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟

تحریری حکم میں پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے میڈیا پر درختوں کے کٹنے سے متعلق دیے گئے بیان کا ذکر بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ڈائریکٹر جنرل کو اپنے بیان کی وضاحت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو ون وے سڑکوں کی سروس لینز کو کلیئر کرانے کا حکم دیا ہے، کیونکہ سڑکوں پر ٹریفک جام آلودگی کا ایک بڑا سبب ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے تمام متعلقہ اداروں سے 11 جولائی تک عملدرآمد رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ